خاتون کے ہاں چار ٹانگوں والی بچی کی پیدائش ڈاکٹروں نے لڑکی کیساتھ کیا کیا

ڈاکٹروں

گوالیار: بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جسے دیکھ کر اسپتال کا عملہ حیران رہ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کا وزن پیدائش کے وقت 2.3 کلو گرام تھا، اور بچی پوری طرح صحت مند ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کی چار ٹانگیں تھیں، بچی جسمانی

خرابی کا شکار ہے، کبھی کبھی کسی بچے میں کچھ جنین اضافی ہو جاتے ہیں، جسے طبی سائنس کی زبان میں اسچیوپیگس کہتے ہیں۔ جب ایمبریو (جنین، نامکمل بچہ) دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے تو جسم کی نشوونما دو جگہوں پر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے اس بچی کی کمر کے نیچے والا حصہ دو اضافی ٹانگوں کے ساتھ نشوونما پا چکا ہے، لیکن وہ ٹانگیں غیر فعال ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نومولود بچی کا معائنہ کر رہے ہیں کہ آیا جسم کے کسی حصے

میں کوئی اور خرابی تو نہیں ہے، اگر وہ صحت مند پائی گئی تو آپریشن کے ذریعے غیر فعال ٹانگیں ہٹا دی جائیں گی۔ یہ بچی فی الحال کملا راجہ اسپتال کے شعبہ اطفال کے خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹ میں داخل ہے، جہاں اس کی صحت کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر برجیش لاہوتی کے مطابق یہ بچہ اس جوڑے کا پہلا بچہ ہے، اس سے قبل سونوگرافی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو بچے ہیں، لیکن ایسا نہیں تھا،

یہ ایک نایاب کیس ہے، بچی کی زندگی زیادہ لمبی نہیں ہوگی، بچی کا وزن تقریباً 3 کلوگرام ہے، اور اس کی دو ریڑھ کی ہڈیاں اور ایک پیٹ ہے، اور یہ ایک بہت ہی پیچیدہ حالت ہے، جسے ڈایاسپھالک پیرا پیگس کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں مدھیہ پردیش کے رتلام میں ایک خاتون نے دو سر، تین بازو اور دو ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا تھا۔

 

Leave a Comment