عورت کو اللہ نے تیسری آنکھ بھی دی ہے جس سے وہ مرد کے اس انداز کو پہچان لیتی ہے جس انداز سے وہ اس کو دیکھتا ہے۔ عورت تب برباد ہونا شروع ہوتی ہے۔ جب اس کی تعریف کوئی غیر مرد کررہا ہو۔ دنیا میں سب سے زیادہ عورت کو عزت قرآن پاک نے دی ہے۔ ایک عقلمند عورت کبھی بھی پیسوں کے
پیچھے نہیں بھاگتی ۔ کیونکہ وہ جانتی ہے اس کی محبت انمول ہے۔ لڑائی جھگڑے کے بعد عورت کی خاموشی کامطلب مرد اس کے دل سے اتر گیا ہے اور مرد خو ش ہوتا ہےکہ عورت دب گئی ۔ اور اس کی جیت ہوگئی ۔ جبکہ یہ اس کی ہار ہے ۔ کیونکہ وہ عورت کو ہارگیا ہے۔ جب کوئی مرد کسی عورت کےلیے روتا ہے تو سمجھ لیں وہ کسی اور سے محبت نہیں کرسکتا۔ کبھی کبھی بہت اچھے لوگ بھی بہت اچھی طرح سے توڑ دیے جاتے ہیں۔ سمجھدار انسان وہ نہیں
جو بڑی بڑی باتیں کرنے لگے بلکہ سمجھدارانسان وہ ہے جو چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھنے لگیں۔ جب انسان ناراضگی دور کرنے کی کوشش کرتا ہےتو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ غلط ہے۔ بلکہ اس کو انا سے زیادہ رشتے کی قدر ہوتی ہے۔ لوگ تمہاری راہ میں ہمیشہ پتھر پھینکیں گے اب یہ تم پر منحصر ہے کہ تم ان پتھروں سے کیا بناتے ہو، مشکلات کی دیوار یا کامیوبیوں کا پل۔ الفاظ جو بھی ہوں جیسے بھی ہوں لوگ مطلب ہمیشہ اپنی مرضی کا نکالتے ہیں۔ کبھی کبھی
بڑی سے بڑی بات بھی ہم برداشت کرلیتے ہیں ۔اور کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی باتو ں پر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ جب انسان کی جان نکل جائے تو وہ زندہ نہیں رہتا۔اور جس انسان سے احساس نکل جائے تو پھر وہ انسان ہی نہیں رہتا۔ تین باتوں کی وجہ سے مرد کی محبت ختم ہوجاتی ہے۔ اور وہ عورت کو چھوڑ دیتا ہے۔ پہلی بات جب عورت مرد کو ہر وقت میسر رہتی ہے ۔ دوسری بات جب عورت مرد کو یہ یقین دلاتی ہے۔ کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ تیسری بات
جب مرد کی غلط بات بھی مانی جائے تو اس کا تجسس ختم ہوجاتا ہےعزت اورمحبت ملے تو عورت سنور جاتی ہے۔ مرد کی محبت عورت کو ہمیشہ جوان رکھتی ہے۔ جبکہ مرد سے ملی ناقدری عورت کو جواں عمری میں بد صورت اور بد مزاج کر دیتی ہے۔ عورت کے سبھی رنگ مرد سے ہی ہوتے ہیں۔ خیالوں میں بھٹک جانا تیری یادوں میں کھو جانا ، بہت مہنگا پڑا ہم کو ، فقط اک تیرا ہوجانا۔ محبت کا راستہ تو بس یقین مانگتا ہے اور جس کو یقین ہو اس کو رب مل
جاتا ہے۔ دل کی تسلی کے لیے سوچتے ہیں تمہیں مگر تمہیں سوچ کر یہ دل اور تڑپنے لگتا ہے۔ جس عورت کے پاس گفتگو کا اچھا سلیقہ ہے اسے خاموش رہنا چاہیے کیونکہ اس کی خوش اخلاقی عاشقوں کو جنم دیتی ہے۔ دوسری محبت اکثر اسی شخص کے ساتھ ہوجاتی ہے جس شخص کے سامنے ہم اپنی پہلی محبت کا رونا روتے ہیں۔
Leave a Comment