شادی نہیں کروںگی جب تک دولہا یہ چیز نہیں دکھائے گا، دلہن نےانوکھی

شادی

عرب میں دلہن نے شادی کی تقریب دلہا کے کرونا ٹیسٹ سے مشروط کردی، نکاح سے قبل دلہا کو کرونا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک دوشیزہ نے اپنی شادی سے قبل شرط عائد کی کہ جب تک دلہا کرونا ٹیسٹ نہیں کرواتا وہ نکاح نہیں کرے گی۔ دلہن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،

مملکت میں بھی اس وبائی مرض سے ہر کوئی پریشان ہے۔ وداد نامی لڑکی جس کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں نے یہ کہہ کر خاندان والوں کو حیران کردیا کہ جب تک لڑکا کرونا ٹیسٹ نہیں کروالیتا وہ نکاح کے لیے رضامند نہیں ہوں گی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ جس نوجوان سے اس کی منگنی ہوئی ہے وہ بہت زیادہ سوشل ہے اور ہمیشہ دوستوں کے ساتھ ہی رہتا ہے، ان دنوں کرونا کی وبا نے ہر ایک کو پریشان کررکھا ہے ایسے میں اگر اسے بھی یہ وائرس لگا ہو تو وہ کس طرح اس کے ساتھ شادی کرسکتی ہے۔ دلہن کا کہنا تھا کہ میری ایک عزیز دوست بھی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی تھی مرض کے بارے میں معلوم ہونے کے محض 24 گھنٹے کے اندر ہی وہ دنیا سے چل بسی تھی اس لیے میری خواہش ہے کہ دلہا بھی کرونا ٹیسٹ کروائے

Leave a Comment