لڑکا لڑکی کونیند کی ٹیبلیٹ دیتا ہے کہ رات کو یہ ٹیبلیٹ اپنے گھروالوں کو دے دینا میں آؤں گاپھررات کو۔

ٹیبلیٹ

خوشی کا وقت بھی گزر جاتا ہے دکھ کی گھڑی بھی لیکن آپ کا استعمال کیا گیا ہو ، آپ کو دھوکہ دیاگیا ہو، آپ کو دھتکارا گیا ہو یا آپ کے وجود کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہوں اس تکلیف سے نکلنے میں زمانے لگتے ہیں۔ جوانسان آپ کے قریب رہنا چاہتا ہے اگر دروازہ بندبھی ہو تو وہ دیوار میں سے بھی سوراخ کرلیتاہے۔ کوئی شے پلٹ کر واپس نہیں آتی سوائے موسموں کے ۔ آنکھیں بھی کتنی مطلبی ہیں،جوپسند ہو صرف وہی دیکھنا۔

محبت میں ہارا ہوا شخص جتنا بھی جیت جائے۔ سچ تو یہ ہے اپنا کوئی نہیں ہوتا وقتی سہارے ہوتے سب بس۔ زمین عقل مندوں سے تو بھری ہے پردردمندوں سے خالی ہے جس دن لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی کہ مخلوق سے محبت خالق تک لے جاتی ہے۔ اس دن روئے زمین پر امن قائم ہوجائے گا۔ کبھی آپ نے پانی میں گرے تیل کے قطرے کو دیکھا ہے ؟ وہ پھیلتا ہے تو اپنے رنگ بکھیرتا ہے اگر پانی چل پڑے تو وہ ساتھ چلتا ہے لیکن وہ قطرہ کبھی ٹوٹتا نہیں پانی چاہے گدلہ ہو یا صاف تیل کا وہ قطرہ اپنی شناخت نہیں کھوتا پانی کی سطح پرتیرتا رہتاہے۔ آپ سب بھی تیل کے ایسے قطرے بن جائیں زمانہ آپ کو اپنے میں

ضم کرنا چاہے لیکن آپ اپنی نیکی اور اچھائی کی شناخت برقرار رکھیں۔ تمھاری محبت میرے منہ پر ذلت کا ایک زور دار طمانچہ ثابت ہوئی اس سے پہلے کے آپ کے دل میں یہ خیال آئے سنبھل جائیے۔ حد ادب کی بات تھی حدادب می رہ گئی ہم نے کہا کہ ہم چلے اس نے کہا کہ جائیے۔ آگ لگادوں گا میں ان خوشیوں کو جو خوشی میری تم سے جڑی ہے۔ بہت بے ساختہ سی ہوں اپنے دل کی حالت آنکھوں کے رستے عیاں ہونے سے نہیں روک سکتی۔ جن سے بے لوث محبت کروں ان کے لیے میری ہرادا میں محبت ہے اور جو ایک بار میرے دل سے اتر جائے ، اس سے میں کسی مصلحت یا پھر دنیا داری کے تحت بھی

رشتہ نبھا کر اسے محبت نہیں دے سکتی۔ مجھے زہر خند الفاظ کو شہد میں لپیٹ کر ادا کرنے کافن نہیں آتا ۔ میں اپنی سرد مہری کو خاموشی میں ڈھلنے سے نہیں روک سکتی۔ لوگ محبت میں بھی سیاست کرتے ہیں۔ مگر مجھے یہ ہنر بھی نہیں آتا ۔ میں اپنے دل کاموسم چہرے پر لیے پھرتی ہوں ۔ ہاں میں بہت بے ساختہ سی ہوں۔ اپنی غلطیوں کے جواز پیش کرنے والا غلطیوں سے سیکھنے سے محروم رہتا ہے۔ مجھے نفرت ہے ان لوگو ں سے جو ہر معاملے میں دیر کردیتے ہیں ، کسی سے بات کرنی ہو کسی کے ساتھ جانا ہو کسی سے کچھ کہنا کو کسی سے کو کچھ بتلانا ہو کسی پر حق جتانا ہو کسی سے اظہار کرنا ہو

کسی کو چھوڑنا ہوتو دیر کرتے ہو مجھے نفرت ہے جو تاخیر کرتے ہیں دیر کرتے ہیں۔ مصروف کوئی نہیں ہوتا یہ تو بس اہمیت کی بات ہوتی ہے۔ جو کسی نے آپ کو اپنی زندگی میں دے رکھی ہے۔ آپ اہم ہیں تو انسان مصروف رہ کر بھی آپ کو نہیں چھوڑے گا۔ اگر آپ اہم نہیں ہیں توفارغ ہوتے ہوئے بھی وہ آپ کے لیے مصروف ہوگا۔

Leave a Comment