جلد کی دیکھ بھال کے لئے ایلوویرا اور نیم کا استعمال کیوں ضروری ہے،ان کو جان لیں

ایلوویرا

گرمی کے موسم میں ہماری جلد کو مختلف چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سورج کی سختی اور پسینے کی زیادتی کی وجہ سے چہرے پر آئل آتا ہے جس کی وجہ سے دانے نکلتے ہیں اور ان کے ضدی داغ مزید چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ لیکن قدرت کی طرف سے ہمیں چند ایسے انمول تحائف ملے ہیں جن کے

استعمال سے ہم ہر موسم میں آنے والے چیلنج کا سامنا با آسانی کر سکتے ہیں جیسے کہ نیم اور ایلووریرا، یہ دونوں ہی گرمی کے موسم میں ہماری جلد کی نگہداشت کے لئے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ • جلد پر نیم اور ایلوویرا کا استعمال اور اس کے فوائد • گہری سے جلد صاف کرے نیم اور ایلو ویرا فعال قدرتی اجزاء کے ساتھ فوائد کے ساتھ غذائیت، سکون، آلودگی کاخاتمہ اور جراثیم سے پاک کر کے جلد کی حفاظت کرتے ہیں، یہ اجزاء اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی

سوزش خصوصیات سے مالا مال ہیں جو جلد کی تمام اقسام کے لیے موزوں ہیں کیونکہ ایلوویرا اور نیم جلد کو گہرائی سے صاف کرتے ہیں اور جلد پر تیل کی پیداوار میں توازن برقرار رکھتے ہیں۔ ایلوویرا اور نیم وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے خلیوں سے خارج ہونے والے فری ریڈیکلز، فضلے کو بے اثر کرتے ہیں اور جلد کی مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ نیم اور ایلوویرا دونوں کا امتزاج جلد کے ان مسائل کو ٹھیک کرنے میں مدد کر

سکتا ہے جو مون سون کے موسم میں ہمیں پریشان کرتے ہیں۔ • اضافی تیل دور کرے نیم اور ایلوویرا جلد کی گہرائی سے صفائی کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ جلد سے اضافی تیل کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو با ربار جلد پر جمع ہو جاتا ہے ،شدید مہاسوں اور جلد پر لالی کا سبب بنتا ہے، ان کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے ساتھ جلد کی مجموعی ساخت کو بہتر بنانے کے لیے مدد کرتی ہیں، ان دونوں اجزاء کا باقاعدہ استعمال جلد کو چمکدار اور جوان بناتا ہے۔ •

جلد کی قدرتی ہائیڈریشن میں اضافہ گرم موسم جلد پر چکنائی کا سبب بنتا ہے اور اس کی وجہ سے ہماری جلد قدرتی ہائیڈریشن سے محروم ہو جاتی ہے ایسے میں اگر ایلوویرا جیل میں نیم کے پتے پیس کر ملائے جائیں اور اس فیس پیک کو چہرے پر استعمال کیا جائے تو اس سے جلد کو قدرتی ہائیڈریشن ملتی ہے اور جلد سے جڑے کئی مسائل دور ہوتے ہیں یہ جلد کے کھلے مسام کو بھی بند کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ • جلد کے انفیکشن سے حفاظت نیم بہترین اینٹی بیکٹیریل،

اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل ایجنٹس سے بھرپور ہوتا ہے یہ چہرے کو مختلف جلد کے انفیکشن سے بچاتا ہے خاص طور پر اگر آپ بارش میں بھیگ رہے ہوں ، پانی سے بھری گلیوں میں گھوم رہے ہوں یا پسینے والے کپڑے پہنے ہوئے ہوں، اگر نیم کو ایلو ویرا کے ساتھ ملا کر روزمرہ کی مصنوعات جیسے باڈی واش میں استعمال کیا جائے تو انسان انفیکشن سے محفوظ رہ سکتا ہے جبکہ یہ باڈی واز ش جلد کو صحت مند، ہموار اور نرم و ملائم بناتا ہے۔ • بلیک ہیڈز دور

کرے گرمی کے موسم میں جتنا پسینہ آتا ہے اسکن پر تیل آتا ہے اور اس سے اسکن کے مسام کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے بلیک ہیڈز بنتے ہیں اور یہ بلیک ہیڈز بدنما لگتے ہیں، ایلوویرا اور نیم کے استعمال سے بلیک ہیڈز دور ہوتے ہیں اور کھلے مسام بند ہوتے ہیں جس سے مزید بلیک ہیڈز بننے کی گنجائش نہیں رہتی

Leave a Comment