آج ہم آپ کو ایسی آئس کیوب بنانا سکھائیں گے جو ڈھیلی لٹکی جلد کو ٹائٹ کرکے جوان بنائے گی ۔ جھریوں کا خاتمہ کرے گی اگر چہرے پر ڈارک سپاٹ ہیں وہ بھی ختم ہوجائیں گے جیسا کہ اکثر چہرے پر دانوں وغیرہ کے نشانات رہ جاتے ہیں جوکہ مہنگی کریموں سے بھی ختم نہیں ہوتے وہ بھی اس چھوٹے سے
برف کے ٹکڑے سے باآسانی ختم ہوسکتے ہیں۔ آجکل گرمی بھی اپنی شدت اختیار کرگئی گرمی کے لحاظ سے یہ اہم ہے آپ نے اسے لازمی استعمال کرنا ہے ۔ اسے لڑکا لڑکی اور مردوخواتین سب ہی استعمال کرسکتے ہیں اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے بس فائدہ ہی فائدہ ہے ۔ سب سے پہلے ایک گلاس پانی لینا ہے ۔اگر پانی کی مقدار کم زیادہ بھی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ پھر آپ نے ایک چمچ شہد ڈالنا ہے ۔ کسی بھی کمپنی کا شہد استعما ل کرسکتے ہیں ایک چمچ شہد
کا اس میں ڈالیں گے پھر اس میں پسی ہوئی سونف ڈالنی ہے ۔ گھر میں ہی سونف کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں ۔ دوچمچ کے قریب اس میں سونف ڈالنی ہے ۔ اسے آئس کیوب ٹرے میں ڈال کر فریز میں رکھ دیں جب جم جائے تو ایک کیوب نکالیں او ر چہرے پر مساج کریں ۔ آہستہ سے مساج کرتے رہیں جب تک کہ آئس کیوب گھل نہ جائے پھر تھوڑی دیر بعد چہرہ دھو لیں روزانہ ایک سو دو کیوب استعمال کرنی ہیں ۔ ایک بار رات اور ایک بار دن میں ایک دفعہ کے استعمال
سے دیکھیں گے کہ آپ کا چہرہ تازہ ہوجائیگا ۔ جیسے اسے استعمال کرتے رہیں گے آپ کی جلد ٹائٹ ہوتی جائیگی اور چہرہ صاف شفاف ہوتا جائیگا ۔
Leave a Comment