ایک چمچ زیتون کے تیل میں لیموں ڈالیں اور پھر۔۔ایسا جادوئی نسخہ جو بوڑھے کو بھی جوان بنادے۔۔

زیتون

زیتون کا تیل اور لیموں اپنی اپنی جگہ دونوں ہی صحت بخش غذائیں ہیں لیکن ان دونوں کو ملا کر ایک ایسا شاندار قدرتی نسخہ بنایا جاسکتا ہے کہ جس کے فوائد آپ کو حیران کردیں گے۔ ویب سائٹ ’آرگینک فوڈ میڈیسن‘ کے مطابق اس نسخے کی تیاری کا طریقہ بس اتنا سا ہے کہ ان دونوں چیزوں کو آپس میں

مکس کرلیجئے۔ اگر آپ کو ناخنوں کا کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہے یا آپ انہیں مزید صحتمند اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو سونے سے قبل یہ آمیزہ دس منٹ کیلئے ناخنوں پر لگائیں۔ اگر آپ اپنے بالوں کو چمکدار او رمضبوط بنانا چاہتے ہیں اور خشکی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بھی یہ نسخہ لاجواب ہے۔ اس کی مالش عام تیل کی طرح اپنے بالوں میں کریں اور پھر نتائج دیکھیں۔ اگر آپ کو بدہضمی اور پیٹ میں گیس کی شکایت رہتی ہے تو ایسی صورت میں بھی لیموں اور زیتون کے تیل کا نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، جبکہ جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا

ہے۔ اس قدرتی نسخے میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں اور یہ آنتوں کی تنگی اور بندش بھی دور کرتا ہے۔ اس طرح یہ قبض کیلئے انتہائی مفید نسخہ ہے۔ زیتون کا تیل نقصان دہ کولیسٹرول کا لیول کم کرنے اور دوران خون کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ لیموں میں اندرونی سوزش کو دور کرنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہ خوبیاں اس نسخے کو دوران خون اور دل کی صحت کے لئے بھی بہت مفید بناتی ہیں۔

Leave a Comment