آپ ماں بننے والی ہیں یا نہیں اب خود ہی پتہ لگائیں۔۔ جانیں چند ایسے طریقے جن سے آپ گھر بیٹھے خود جانچ سکیں کہ کہیں آپ کے ہاں خوشخبری تو نہیں

گھر

ماں بننے کی خبر جاننا ہر عورت کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہوتی ہے جس کے لئے وہ بے صبری سے انتظار کرتی ہے، لیکن اکثر خواتین کو اس بات کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ اللہ نے انہیں اس نعمت سے نواز دیا ہے اور وہ بے خبر ہوتی ہیں، آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے والے ہیں جن سے کوئی بھی عورت خود جانچ سکتی ہے

کہ وہ ماں بننے والی ہے یا نہیں، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں وہ کونسے طریقے ہیں۔ آپ ماں بننے والی ہیں یا نہیں؟ معلوم کرنے کے چند طریقے • اگر آپ پورا دن بہت پانی پی رہی ہیں، آپ کو کوئی ٹینشن نہیں کوئی فکر نہیں اور نہ ہی آپ کچھ سوچ رہی ہیں لیکن پھر بھی سر میں مستقل درد ہے تو یہ آپ کے امید سے ہونے کی ایک نشانی ہے۔ • اکثر خواتین کا بریسٹ موہواری کے دوران بہت حساس ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ کو ماہواری کئی دِنوں سے نہ ہو اور نہ ہی ایسا محسوس ہو کہ ماہواری ہونے والی ہے لیکن پھر بھی بریسٹ میں حساسیت محسوس ہو تو یہ بھی آپ کے لئے ماں بننے کی خبر کی ایک اُمید ہے۔ • اگر آپ کو بہت زیادہ پیشاب آ رہا ہے

اور بار بار واش روم جانا پڑ رہا ہے تو یہ اس لئے ہے کہ آپ 8 ہفتوں سے ماں بن چکی ہیں اور آپ کے یوٹیرس اور بلیڈر پر بچے کا دباؤ پڑ رہا ہے۔ • اگر آپ نے پیٹ بھر کر کھانا کھا لیا ہے لیکن پھر بھی آپ کو بہت بھوک لگ رہی ہے اور کھٹی میٹھی چیزیں کھانے کا دل کر رہا ہے تو یہ بھی آپ کے لئے بچے کے آنے کی ایک نشانی ہے۔ اگر آپ کو یہ تمام نشانیاں ایک کے بعد ایک واضح ہونے لگیں تو سمجھ جائیں کہ گھر میں ننھا مہمان آنے والا ہے اور خوشیاں آپ کی منتظر ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ان نشانیوں کے ظاہر ہونے کے بعد اپنا بہت خیال رکھیں اور فوری ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں۔

Leave a Comment