جگر میں خرابی آنے پر ظاہر ہونے والی علامات کو نظر انداز بالکل نہ کریں

جگر

جگر میں خرابی آنے پر ظاہر ہونے والی علامات کو نظر انداز بالکل نہ کریں۔ ہمارا لیور یعنی ہمارا جگر ہمارے جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جو کہ سینکڑوں کا موں کو سرانجام دیتا ہے تین سب سے ضروری فنگشنز جن میں کہ ہاضمے میں مدد کرنے کے بال یعنی پت پیدا کرنے خون سے نقصان دہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے اور جسم کی توانائی کی ضروریات کو گلو کو ز کا ذخیرہ کرتے ہیں آپ کا جگر

جسم میں جب اتنے زیادہ فنگشنز کو انجام دیتا ہے تو اس کی صحت پر بھی توجہ دینا ضروری ہے اور اس میں آئی خرابی کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اچھی غذا ورزش اور مناسب نیند صحت مند جگر کی ضمانت ہیں مشربات کی زیادتی سے گریز کرنے سے آپ باآسانی اپنے جگر کو تباہ ہونے سے بچا سکتے ہیں جب جگر کےساتھ کچھ بھی غلط ہوجائے تو اس کے اثرات جسم کے مختلف فنگشنز اور حصوں پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں سب سے اہم لیور سورائسز سسٹک ڈیزیز گالسٹونز اور ہیپاٹائٹس اگر آپ اپنے جگر کی دیکھ بھال کرتے ہیں تو یقینا آپ اپنی تمام صحت کی کیئر کررہے ہیں ان بیماریوں کی ابتدائی علامات کے لئے اپنی آنکھیں کھلی رکھنے سے آپ جلد سے جلد اس کا علاج تلاش کرسکتے ہیں

اور اپنے جگر کی مکمل صحت یابی میں مدد کرسکتے ہیں ۔جگر میں خرابی آنے پر ظاہر ہونے والی ابتدائی علامات اور آثار کیا ہیں ؟نوزیا اینڈ وامٹنگ یعنی متلی اور قے بہت سارے لوگ متلی اور قے کو نظر انداز کردیتے ہیں کیونکہ عام طور پر یہ ایک سنگین طبی مسئلہ نہیں سمجھاجاتا یہ عام طور پر مائیگرین چکر آنے کی وجہ مانے جاتے ہیں لیکن لیور میں خرابی آنے کی وجہ سے بھی متلی اور قے آنے کا مسئلہ ہونے لگتا ہے ایسے لوگ جو کہ مسلسل اس مسئلے کا سامنا کررہے ہیں تو ممکن ہے کہ ان کے لیور میں بھی خرابی آ چکی ہو اور ایسے میں وہ فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں جنرل ویکنیس یعنی عام کمزور ی و تھکاوٹ لگاتار کمزور ی زیادہ سخت کام نہ کرنے کے باوجود بھی زیادہ تھکاوٹ محسوس ہونا

بھی جگر صحیح طرح سے کام نہ کرنے کی علامات میں سے ایک ہوسکتی ہیں یہ لیور ہی ہے جو کہ ہمارے روز مرہ کے کاموں کو سر انجام دینے کے لئے خوراک کی بریک ڈاؤن کر کے توانائی کو خارج کرتا ہے لیکن جب آپ کا لیور صحیح طرح سے کام نہیں کرتا ہے تو ایسے میں ہمارے جسم کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور ہم مسلسل زیادہ تھکان اور کمزور ی محسوس کرتے رہتے ہیں ۔ بھوک کی کمی مسلسل بھوک میں کمی بھی جگر میں خرابی آنے پر ظاہر ہونے والی ابتدائی علامات میں سے ایک ہیں اگر آپ بھی مسلسل لمبے عرصے سے ہی بھوک کی کمی کا شکار ہیں تو اسے بالکل بھی نظر انداز نہ کریں اور اس کے باوجود مسلسل آپ کا جسم دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہے

تو آپ فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ لیور میں آئے مسئلے کو مزید سنگین بیماری میں تبدیل ہونے سے پہلے ہی کنٹرول کرسکیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment