وہ غذائیں جن سے تیزابیت کوکم کیاجاسکتاہے،مزید معلومات کیلئے اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں

صحت مند طرززندگی کے حصول کے لئے بہترغذاکااستعمال بہت ضروری ہے۔ایسی غذائیں جن میں ایسڈ کی مقدارزیادہ ہوتی ہے انھیں کھانے کے بعدایسڈٹی کی شکایت ہونے کااندیشہ رہتاہے۔ اگرغذاکاصحیح انتخاب کیاجائے تو تیزابیت سے بچاجاسکتاہے۔کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت

کوکم کیاجاسکتاہے۔گیسٹرک ایسڈ سے بچنے کے لئے ان غذاؤں کاروزمرہ استعمال مفید رہتاہے۔bتیزابیت میں ادرک کااستعمال بہترین ہے۔ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔تیزابیت کے ساتھ یہ سینے کی جلن ،بدہضمی اورپیٹ کے دیگرامراض میں بھی مفید ہے۔اگرآپ کوتیزابیت کے ساتھ ساتھ سینے میں جلن کی شکایت بھی ہوتوادرک کاقہوہ بناکرجب وہ روم ٹمپریچرپرآجائے تو پی لیں۔تازہ ادرک کاچھوٹاٹکڑاسمودھی ،سیریل اوردیگرغذاؤں کے ساتھ لیاجاسکتا ہے۔ ;ہرے پتوں کی سبزیاں جیسے پالک ،پودینا،دھنیا،میتھی،کیلے،بندگوبھی وغیرہ کو اگراپنی روزمرہ غذاکاحصہ

بنالیاجائے تو تیزابیت کی شکایت سے چھٹکاراپایاجاسکتاہے۔تیزابیت کامسئلہ ہوتا ہی غذاکے غلط استعمال کے سبب ہے ۔ اگرغذاکامتوازن استعمال کیاجائے تو اس مسئلے سے بچاجاسکتاہے۔ بھی سینے میں جلن اورایسڈٹی کی شکایت ہوتو ایک پیالہ ٹھنڈادہی استعمال کریں۔دہی کھانے کے بعد آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ کتنی جلدی آپ کی طبیعت میں بہتری آتی ہے۔دہی میں کیلا یا خربوزہ شامل کرکے آپ اس کی افادیت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔ کیلے میں الکلائن موجود ہوتاہے اسی لئے یہ ایسڈٹی میں کارآمد رہتاہے۔کسی بھی ایسے مسئلے کے پیش نظرآپ ایک سے دوکیلے کھاسکتے ہیں۔ کیلے ذائقہ میں مزیدارہوتے ہیں اسی

لئے اسے کھانامشکل نہیں ہوتا۔اس کے استعمال سے آپ کم وقت میں طبیعت میں کافی بہتری محسوس کریں گے۔جبکہ دہی کی غذائیت مسئلہ کوختم کرکے آپ کوتوانائی بھی فراہم کرتی ہے۔ناشتے میں جوکادلیہ تیزابیت کاشکارافراد کے لئے بہترین آپشن ہے۔ اسمیں موجود فائبر اپھارہ اورواٹرریٹنشن کوکنٹرول کرنے میں مدد کرتاہے۔یہ پیٹ میں موجود اضافی ایسڈ کوجذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔اس مسئلہ کے لئے کچھ اورفائبرسے لبریز غذائیں جیسے گندم اورچاول کی پروڈکٹ بھی فائدہ مند رہتی ہیں۔خربوزہ ایک الکلائن پھل ہے۔ایسڈٹی کی شکایت میں آپ اسے ڈائریکٹ ٹھنڈاکرکے یااسمودھی کے طورپربھی لے

سکتے ہیں۔یہ پیٹ کے لئے نہایت مفید پھل ہے۔اس کے استعمال سے منٹوں میں آرام آتاہے۔گرمی میں ہونے والی پانی کی کمی کودورکرکے پیٹ کوصحت مند رکھتاہے۔جبکہ چیونگم چبانے سے چند ہی سیکنڈو ں میں آپ محسوس کریں گے کہ ایسڈٹی کی علامات میں کمی واقع ہوئی ہے۔چیونگم سے سلیواکی پیداوارمیں اضافہ ہوتاہے جس کی وجہ سے تیزابیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔یہ نہایت سستااورکارآمد طریقہ ہے۔جسے آسانی سے استعمال کیاجاسکتاہے

Leave a Comment