طاقت کا خزانہ ! جسم کو طاقت ور بنائیں

طاقت

اگر آپ مرد ہیں عورت ہیں بچے ہیں بوڑھے ہیں اگر آپ کے جسم میں انرجی کی کمی ہے کمزوری رہتی ہے جسم میں طاقت نہیں ہے کام کرتے وقت سستی ہوتی ہے اس کے علاوہ اگر آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی ہے کسی وائٹامن کی کمی ہے خون کی کمی ہے آنکھوں کی روشنی کمزور ہوگئی ہے عمر سے پہلے جھریاں پڑ گئیں ہیں یا پھر آپ کے بال سفید ہورہے ہیں گنجے پن کا مسئلہ ہے بالکمزور ہیں اس کے علاوہ کوئ بھی جسمانی مسئلہ ہو تو اس تحریر کو لازمی پڑھیئے ۔اس تحریر میں پانچ ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جائے گا

جن کو آپ روزانہ کھانا شروع کر دیں تو آپ کو اپنے جسم میں کسی بھی طرح کی نیوٹریٹس کی کمی محسوس نہیں ہوگی ۔ آپ نے ہر روز ایک ایک چیز استعمال کرنی ہے یعنی پانچ دن تک الگ الگ چیزوں کو کھانا ہے اور پھر پانچوں کو دوبار ہ رپیٹ کرنا ہے سب سے پہلی چیز کشمش ہے اس کو سب سے پہلے دن کھانا ہے آپ نے رات کو آٹھ سے دس کشمش بھگو کر رکھ دینی ہے صبح اٹھ کر ہلکے گرم پانی کے ساتھ اسے کھا لینا ہے کشمش کے اندر بہت ہی وافر مقدار میں مائیکرو نیوٹرینٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم میں سے خون کی کمی کو دور کرتے ہیں اگر جسم میں خون کی کمی پوری ہوگئی تو آپ کے جسم میں سے کمزوری بھی ختم ہوجائے گی اس کے علاوہ روزانہ ایکسرسائز بھی کریں تا کہ جسم میں بلڈ سرکولیشن اچھی طرح سے ہوسکے دوسرے نمبر یعنی دوسرے دن کاجو استعمال کرنے ہیں صبح ہلکا گرم پانی خالی پیٹ پی لیجئے اور اوپر سے آٹھ سے دس کاجو کھا لیجئے

اس میں کافی مقدار میں پروٹین کے ساتھ ساتھ مائیکرو نیوٹرینٹس موجود ہوتے ہیں اگر آپ کام کے دورا کمزوری یا سستی محسو کرتے ہیں۔ تو یہ سب ختم کرنے کے لئے آٹھ سے دس کاجو بہت ہیں ۔تیسرے دن آپ نے گُڑ استعمال کرنا ہے صبح خالی پیٹ چالیس سے پچاس گرام گڑ کھانے سے ایسیڈٹی کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے اور اس سے آپ کی پوری باڈی مینٹین رہتی ہے ۔چوتھے دن سونف استعمال کرنے ہیں یہ ایک طرح کی نیچرل میڈیسن بھی ہے ہمارے کھانے میں ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جو جسم میں اچھی طرح سے ڈائیجسٹ نہیں ہوتی اگر آپ صبح خالی پیٹ آدھاچمچ سونف کو ایک گلا س گرم پانی کے ساتھ کھاتے ہیں تواس سے آپ کا ڈائیجسشن سسٹم بہت ہی سٹرونگ ہوجائے گا۔پانچویں دن کلونجی استعمال کرنی ہے۔آپ نے سنا ہوگا کہ موت کے علاوہ ہر مرض کی دوا کلونجی ہے۔ اسے پانی میں بھگونا نہیں ہے آپ نے صبح صبح خالی پیٹ آدھی چمچ چبا چبا کر ہلکے گرم پانی کے ساتھ کھانی ہے ہمارے جسم کو جتنے بھی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ سب اس میں موجود ہوتے ہیں اس سے آپ کے جسم میں انرجی کالیول بڑھے گا کمزوری ختم ہوگی جسم پھرتیلا ہوگا اور صبح اسے کھانے سے آپ اپنے دن کو اچھی طرح انجوائے کر پائیں گے۔شکریہ

Leave a Comment