عنوان:کیا خاوند اور بیوی کے لیے اس کی اجازت ہے کہ وہ ایک دوسرے کی زبان چوسیں اور ہونٹ کا بوسہ لیں؟ حدیث میں اگر اس کا ذکر ہے ضرور اس کا حوالہ دیں۔ سوال:کیا خاوند اور بیوی کے لیے اس کی اجازت ہے کہ وہ ایک دوسرے کی زبان چوسیں اور ہونٹ کا بوسہ لیں؟ حدیث میں اگر اس کا ذکر ہے
ضرور اس کا حوالہ دیں۔ جواب نمبر: بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1549/ ھ= 1205/ ھ اس مضمون کی صراحت تو کسی حدیث میں نہیں ملی، البتہ اس سلسلہ میں وارد شدہ احادیث مبارکہ کے عموم سے جواز ثابت ہوتا ہے: عن عائشة رضي اللہ عنھا قالت ما کان أو قل یوم إلا و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یطوف علینا جمیعا فیقبّل ویلمس ما دون الوقاع (رواہ البیھقي، ج۷، ۳۰۰) عن أنس رضي اللہ عنہ (في حدیث طویل وفیہ) اصنعوا کل شيء إلا النکاح وفي روایة إلا الجماع (رواہ الجماعة إلا البخاري) یہ اور ان جیسی احادیثِ شریفہ سے زبان کا ایک دوسرے (زوجین) کی چوس لینا اور ہونٹ کا بوسہ لے لینا ثابت و جائز ہے
Leave a Comment