ایک عورت کا شوہر ہر وقت کسی نہ کسی مہمان کو گھر لے آتا اور اپنی بیوی سے کہتا ان کے لیے کھانے کا انتظام کرو روزانہ وہ مہمان کے لیے کھانے تیار کرتی آخر کار وہ روز کے معمول سے تنگ آ گٸی اور ایک دن رسول پاک ﷺ کے پاس گٸی اور کہنے لگی یا رسول اللّٰه ﷺ میرا شوہر روزانہ کسی مہمان کو
گھر لے آتا ھے اور میں کھانے بنا کے تھک جاتی ھوں. یا رسول اللّٰه ﷺ کوٸی ایسا طریقہ بتاٸیں کہ میرا شوہر گھر میں مہمان نہ لے کر آئے۔ اس وقت نبی پاک ﷺ خاموش رہے اور وہ عورت نبی پاک ﷺ کی خاموشی دیکھ کے گھر واپس آ گٸی۔ اگلے دن نبی پاک ﷺ نے اس عورت کے شوہر کو بلایا اور کہا کے کل میں تمھارا مہمان ھوں؟ وہ آدمی بہت خوش ہوا اور آ کر اپنی بیوی کو بتایا کے آج نبی پاک ﷺ ھمارے مہمان بن کے آئیں گے اس کی بیوی بہت خوش ھوٸی اور جلدی سے اچھے اچھے کھانے بنانے لگی
جب نبی پاک ﷺ اس عورت کے گھر آئے تو نبی پاک ﷺ نے اس کے شوہر سے کہا کے جب میں کھانا کھا کے واپس جانے لگوں تو اپنی بیوی سے کہنا میرے گھر سے نکلنے تک پیچھے دیکھتی رھے اس کی بیوی نے ایسا ہی کیا۔ جب نبی پاک ﷺ واپس جانے لگے تو اس عورت نے کیا دیکھا کے رسول اللّٰه ﷺ کے ساتھ بچھو سانپ اور کیڑے مکوڑے سب ساتھ جا رھے تھے وہ یہ منظر دیکھ کے بے ھوش ھو گئی۔۔
اگلے دن وہ پھر نبی پاکﷺ کے پاس گٸی تو نبی پاک ﷺ نے اس عورت کو بتایا کہ مہمان اپنا نصیب خود لے کے آتا ھے اور جو مہمان کے لیے محنت کی جاتی ہے اس کے بدلے جب وہ واپس جاتا ہے تو ساتھ اس گھر سے ساری بلاٶں اور اس گھر کے سارے گناہ ساتھ لے جاتا ھے. نیکی کی بات کو پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
Leave a Comment