تندر ستی ہزار نعمت ہے: واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے۔وہ دین کا کام بھی زیادہ اور اچھے انداز سے کرسکتا ہے اور دنیا کے کام بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔لیکن بشرطیکہ وہ صحت مندہو۔اور صحت مند رہنے کے لیے
آپ کو متوازن غذا کا استعمال اور جن اشیاء سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے اُن سے پرہیز کرنا ضروری ہوگا۔جیسے بعض لوگوں کو’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’گرم تاثیر‘‘ رکھنے والی اشیاء کے کم استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔اور اسی طرح بعض لوگوں کو’’گرم تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سے بچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی لیے آپ کو اپنی صحت کے
مطابق غذا استعمال کرنی چاہیےآپ کی خوبصورتی کا دشمن موٹاپا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے ۔ انسان کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپاغالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے اور اس کی شکل نامکمل سی لگتی ہے۔ اس لئے موٹاپے کو آج کے دورمیں ایک پیچیدہ تحولی بد نظمی
Metabolic Disorder سمجھا جاتا ہے۔موٹاپا بذات خود اایک بیماری ہے لیکن اس کے باعث اور بھی بہت سے مرض لاحق ہو سکتے ہیں اور ان امراض سے بسا اوقات موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والے خطرناک امراض میں امرض قلب، کینسر، شوگر اور ہائی بلڈ پریشروغیرہ خاص طور پر شامل ہیں ۔واضع رہے کہ موٹاپے کی حالت میں امراض قلب کی بروقت موت واقع ہونے کا تعلق دل کے فعل میں بے ربط گی ، تاہم آہنگی اور قلب و
شرائین کی پیچیدگیوں سے ہے۔جس کا بنیادی سبب خون میں بڑھی ہوئی چربی کی مقدار اور کولیسٹرول کا بڑھناہے۔موٹاپے کے باعث اموات کی سب سے بڑی شرح متذکرہ بالا ہی ہے۔موٹاپے کی وجہ سے بلڈپریشر کا بڑھ جا نا عام ہے۔موٹاپے کے باعث ہی عورتوں میں رحم کا کینسر ،سن پا س کے بعد بریسٹ کا کینسر ، مردوں میں پرو سٹیٹ کا کینسراور مردو زن میں مقعد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔موٹاپا کیا ہے؟موٹاپے کے لئے اردومیں فربہی یا فربہ کا لفظ
استعما ل ہوتاہے ۔انگریزی میں Obesityاور Corpulency کے الفا ظ استعمال کئے جاتے ہیں ۔در اصل جب جسم میں اضافی چربی جمع ہونے لگے اور وزن میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے تو ایسی کیفیت کو موٹاپا کہتے ہیں۔طبی نقطہ نگاہ سے موٹا پا کسی بھی مرد یا عورت کی ایسی کیفیت کو کہتے ہیں جب ان کا وزن طبی لحاظ سے مقرر کردہ شرح سے بڑھ جائے ۔شرح وزن کا تعین بلحاظ عمر
Ageجنس Gender اور قد Height سے کیا جاتا ہے۔قارئین اگر آپ چاہتے ہیں کہ موٹا پا ختم ہو جائے تو روز پانی پر دم کر کے کسی بھی وقت یہ پانی پی لیا کریں ۔ عمل یہ ہے ،۔أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا (متفق علیہ) تکلیف کو دور کر دے اے لوگوں کے رب ! اور شفاء دے ، تو ہی شفاء دینے والا ہے شفاء وہی ہے جو تیری طرف سے ہو ایسی شفاء کہ بیماری ذرا بھی باقی نہ رہ جائے
Leave a Comment