;اس تحریر میں جگر کی بیماری کے لئے وظیفہ پیش کیا جارہا ہے اگر کسی کا جگر بڑھ گیا ہے جگر کی سوزش ہو جگر کام نہ کررہا ہو خ و ن نہ بنا رہا ہو اور جگر میں درد ہو اور جگر میں زخم یا پتھری ہو خواہ جگر کا کوئی بھی مسئلہ ہو آپ یہ عمل کرلیں اس عمل کی برکت سے آپ کے جگر کا جو بھی مسئلہ ہوگا وہ حل ہوجائے گا آپ نے سورۃ الرحمٰن کی آخری آیت تبارک اسم ربک ذیالجلال والاکرام اس آیت کو آپ نے 21 بار پانی پر دم کر کے پینا ہےاس عمل کی برکت سے آپ کے جگر کی جتنی بھی بیماریاں ہیں
وہ ختم ہوجائیں گی ۔جگر ہمارے جسم کے اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے جسے طبی ماہرین انسانی جسم کا ویئر ہاؤس بھی کہتے ہیں اور اس اہم عضو کو آپ کشمش کے پانی سے مزید محفوظ بنا سکتے ہیں انسانی جسم میں ہر قسم کی دوا او ر غذا کو درست طور پر ہضم کرنے اور جزو بدن بنانے والی تقریبا تمام رطوبتیں جگر ہی سے خارج ہوتی ہیں البتہ جگر کا خیال نہ رکھنے کی صورت میں یہ بتدریج کمزور پڑتا چلا جاتا ہےجس کے نتیجہ میں چھوٹی چھوٹی بیماریاں بھی ہم پر بڑی شدت سے حملہ آور ہوتی ہیں اور معمول کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں جگر کے زیادہ کمزور یا بیمار ہوجانے پر خطرناک اور جان لیوا امراض بھی ہمیںمستقل گھیر سکتے ہیںجگر کو تقویت پہنچانے اور مضبوط بنانے کے لئے صدیوں سے کشمش کا پانی استعمال کیا جارہا ہے جس سے اب تک کروڑوں لوگ مستفیض ہوچکے ہیں یہ نہ صرف جگر کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ اس کی قدرتی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہےجس کا اثر ہمارے پورے جسم پر پڑتا ہے ۔
کشمش کا پانی تیار کرنے کے لئے پچاس گرام کشمش لیجئے یاد رکھیں مارکیٹ سے ملنے والی چمکدار کشمش پر کیمیکلز لگے ہوتے ہیں یہ نہ لیجئے اب اس کشمش کو آدھے کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر دس پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیجئے اس کے بعد اس کو سادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیجئے اب اس کشمش کو کسی کپ میں ڈال کر پینے کا صاف پانی اس قدر ڈالیں کہ کشمش اس میں ڈوب جائےاب اس کو ڈھانپ کر چوبیس گھنٹے کے لئے چھوڑ دیجئے چوبیس گھنٹے گزر جانے کے بعد پانی کو چھان کر علیحدہ کرلیجئے یاد رکھئے یہ پانی آپ کو خالی پیٹ پینا ہے اور اس کے ساتھ آپ کو کشمش بھی کھانی ہے یہ عمل آپ نے ہفتے میں دو بار دہرانا ہے چار ہفتے تک جاری رکھنا ہے اور سال میں یہ عمل دو بار ضرور دہرائیں پہلی بار آزمانے کے بعدہ ی آپ اس کے بہترین اور خوشگوار اثرات محسوس کریں گے یہ عمل کرتے وقت آپ کو چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کرنا ضروری ہے
ورنہ اس کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھالینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابقرات کو پانیمیں بھگو دن کا آغاز کشمش کھا کر اور پانی پینے کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں۔اس کے فوائد درج ذیل ہیں مگر اس سے پہلے جان لیں کہ کیا ذیابیطس کے مریض کشمش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟اس کی تفصیل میں جانے سے پہلے یہ جان لیں کہ کسی بھی چیز میں موجود مٹھاس ذیابیطس کے لیے اتنی اہم نہیں ہوتی جتنی اس میں موجود گلیکسمیک انڈیکس (جی آئی)۔جی آئی ایک پیمانہ ہے کہ جو بتاتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ والی غذا کا کتنا حصہ کھانے کے بعد اس میں موجود مٹھاس (گلوکوز) مخصوص وقت میں خون میں جذب ہوسکتی ہے اور یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے
ذیابیطس کے مریضوں کو اپنا بلڈ گلوکوزلیول کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی غذا ایسی ہونی چاہئے جو اس لیول کو کنٹرول میں رکھ سکے۔ تو ایسے مریضوں کے لیے 15 گرام کاربوہائیڈریٹ کسی پھل کے ذریعے جسم کا حصہ بننا نقصان دہ نہیں، آسان الفاظ میں ذیابیطس کے شکار افراد کشمش کھاسکتے ہیں مگر محدود مقدار میں یا اعتدال میں رہ کر۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین
Leave a Comment