”جمعہ کے دن اللہ کے 4 نام“

جمعہ کے دن

جمعۃ المبارک کی فضیلت کے بارے میں قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے :’’اے ایمان والوجب نماز کیلئے جمعہ کے دن اذان دی جائے تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو ‘ تمہارے لیے بہتر ہے‘ اگر تم جانتے ہو‘‘حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہےکہ حضور نبی

اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پانچ عمل ایسے ہیں کہ جو شخص ان کو ایک دن میں کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت والوں میں لکھ دے گا۔ اور یہ دن جمعہ کا دن ہے۔جمعہ کے دن مریض کی عیادت کرنا۔ بہت سی کتابوں میں جمعہ کی بہت فضیلت لکھی گئی ہے جو کوئی شخص جمعہ کی شب کو عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر سنتوں کے بعد دس رکعت نفل دو،دو کرکے ایسے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ اخلاص اور ایک مرتبہ

معوذتین پڑھے ہر سلام کے بعد یعنی دس رکعت پورے کرکے سلام کے بعد وتر پڑھےاور اس کے بعد قبلہ رخ ہوکر سو جائے تو اس نمازی کے اعمال نامہ میں شب قدر میں شب بیداری کا ثواب لکھا جائے گااور اس شب کو درود شریف بھی بکثرت پڑھے۔حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی جمعہ کی رات میں مغرب اور عشاء کے درمیان بارہ رکعت نوافل دو دو کرکے اس طرح پڑھے کہ ہر

رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور اختتام نوافل پر۔ درودپاک 100 مرتبہ اوراَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ۔100 مرتبہ پڑھے تو اس نے گویا بارہ سال تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جس کے دنوں میں روزہ رکھا اور رات کو قیام کیا۔3۔جو شخص نماز جمعہ اور عصر کے درمیان دورکعت نماز نفل اس طرح سے پڑھے کہ سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور پچیس مرتبہ سورۂ فلق پڑھے دوسری رکعت میں سورۂ

فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ اخلاص اور بیس مرتبہ سورۂ فلق پڑھے۔سلام کے بعد پچاس مرتبہلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھے تو انشاء اللہ اپنی زندگی میں خواب میں جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لے گا۔جمعہ کے دن صلوٰۃ التسبیح کے فضائل:4۔ نماز جمعہ سے قبل صلوٰۃ تسبیح پڑھنا ایسا ہے جیسے حج اور عمرہ ادا کرنے کے بعد انسان ایسا ہوتا ہے

Leave a Comment