کامیابی کی کوئی ایک تعاریف نہیں ہے ہو سکتا ہے ایک شخص کی نظر میں جو کامیابی ہو وہ کسی دوسر ے شخص کی نظر میں کامیابی نہ ہو مثال کے طور پر ایک شخص کہتا ہے کہ اس کیلئے کار خریدنا ایک کامیابی ہے لیکن کوئی ایسا شخص جس کے پاس کار ہے اس کی نظر میں کار خریدنا کوئی کامیابی نہیں
ہے اگر سادہ الفاظ میں کامیابی کی تعریف کی جائے تو آپ کا کسی مقصد میں کامیاب ہونا ہی اصل کامیابی ہے ، ہر انسان کی کامیابی میں مال و دولت کا ایک بہت بڑا کردار ہوتا ہے یہ بات حقیقت ہے کہ دولت سے انسان اپنی زندگی میں بہت کچھ کر سکتا ہے ایک خوشحال زندگی گزارنے کیلئے آپ کے پاس مال و دولت ہونی چاہیے جس سے آپ اپنی ضروریات کو پورا کر پائیں اور ایک اچھی زندگی گزار پائیں کوئی جتنا مرضی سادگی کی مثالیں دیتا رہے لیکن یہ بات ایک حقیقت ہے کہ مال و دولت کے بغیر آج کے دور میں خوشحال زندگی گزارنا ناممکن ہے میں یہ نہیں کہتا کہ آپ کے پاس بے تحاشہ ما ل و دولت ہو لیکن
اتنی ضرور ہونی چاہیے کہ آپ جو کمائیں اس میں سے کچھ حصہ بچ جائے آج کل تو سمجھ لیں کہ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہے کہ جی بزنس کریں بزنس کے بغیر انسان امیر نہیں بن سکتا کامیاب نہیں ہو سکتا اس چکر میں کئی لوگ اپنی اچھیخاصی نوکری کو چھوڑ کر کاروبار شروع کردیتے ہیں اور کاروبار شروع کرنے کے بعد انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی و جہ سے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی بنیادی ضروریات جیسا کہ گھر کا راشن بجلی کا بل بچوں کی سکول فیس جیسے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اگر آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو
ایسے کئی لوگ مل جائیں گے جنہوں نے نوکری کر کے بھی ایک خوشحال زندگی گزاری اور وہ اب کروڑ پتی ہیں میرا مقصد نوکری یا کاروبار میں سے کسی کو غلط کہنا یا
Leave a Comment