انسان کی زندگ میں اتار چھڑھاؤ آتا رہتا ہے اس کو کبھی خوشی ملتی ہے تو کبھی غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی اس کی صحت اچھی ہوتی ہے تو کبھی بیماریوں نے گھیر رکھا ہوتا ہے۔ کبھی وافر مقدار میں رزق ہوتا ہے پیسوں کی ریل پیل ہوتی ہے تو کبھی ایک وقت کے کھانے کو نہیں ہوتا ۔کبھی وسائل تو
کبھی مسائل ۔یہ تمام چیزیں انسان کی زندگی کا حصہ ہے اور مرتے دم تک یہ چلتے رہتے ہیں لیکناصل کمال تو یہ ہے کہ انسان ہر ھالت میں اللہ کا شکر ادا کرے اور اس کی طرف سے کسی بھی بھیجی جانے والی حالت میں خوش رہے۔ انسان کو اللہ سے مانگنا چاہئے کیونکہ کسی بابے کے پاس کسی دربار پر کچھ نہیں ملتا جو ملتا ہے اللہ سے ملتا ہے اس لئے تنہائی میں اس کو یاد کرنا چاہئے اس کے آگے سر بسجود ہو کر اپنے مسائل پیش کرنے چاہئے تب جاکر اللہ بھی
نوازتا ہے ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتانے جارہے ہیں جس کے پڑٖھنے سے رزق کی تنگی ختم ہو جائے گی ۔ے روزگی نہیں رہے گی اور اگر کاروبار ہے تو اس میں ایسی برکت آئے گی کہ پھر سنبھالنے سے بھی نہیں سنبھلے گا ۔ یہ وظیفہ بس رات کو سونے سے پہلے کر لیا کریں اور پھر اس کے کمالات دیکھیں ۔ اس وظیفہ سے پہلے 3 بار درود شریف پڑھے اگر درود ابراہیمی ہو تو زیادہ بہتر ہے اس کے بعد یا مجیب یا وھاب 300مرتبہ پڑھیں اور پھر درود شریف
پڑھ لیںاس کے بعد اپنے حاجت کے لئے دعا کریں اور سو جائیں مال و دولت میں اضافے کیلئے یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ کا وظیفہ بہت مؤثر ہے‘ اس لیے اضافہ کے خواہش مند شخص کو چاہیے کہ شام کی نماز کے بعد نوافل اوابین پڑھے ‘اس کے بعد دو رکعت نفل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے پڑھے۔ان نوافل کی ہر رکعت میں الحمدشریف اور سورت پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھے۔نوافل کے بعد سر سجدے میں رکھ کر ایک سو گیارہ مرتبہ پھر یہی وظیفہ
پڑھے۔ اس کے بعد سجدے ہی میں اضافہ رزق کی دعا کرے۔ انشاء اللہ بے پناہ مال و دولت میں اضافہ ہوگا اور یہ عمل ایک سال تک جاری رکھے۔ عمل اچھا لگا ہو تو لازمی ایسے اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں
Leave a Comment