تین رات سجدے میں ” یا وھاب”اس طرح پڑھ لو

یا وھاب

ہرانسان کی زندگی میں بے شمار خواہشیں ہوتی ہیں۔ بے شمار ان کے مقاصد ہوتے ہیں ۔جن کےلیے وہ کو شش بھی کرتا ہے۔ لوگوں کے پیچھے بھی بھاگتا ہے۔ ہرطرح سے سفارش بھی کرواتا ہے۔ لیکن پھر بھی اس کا کام ادھورا رہ جاتا ہے۔ کسی بندے کے اوپر اگر قرض ہے تو وہ قرض اتارنے کےلیے سخت سے سخت محنت بھی کرتا ہے۔ اس کے باوجو د وہ قرض ادا نہیں کرسکتا۔ کیونکہ آج کل کے دور میں مہنگائی جس طرح سے ہے۔

گھر کے جتنے بھی کمانے والے ہوں گے۔ پھر بھی گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے۔ آپ کو ایمرجنسی پیسوں کی ضرورت پڑجائے۔ گھر میں کوئی بندہ بیمارہے۔ یا کسی بھی وجہ سے اچانک پیسو ں کی ضرورت پڑ جائے۔ تو پھر انسان رشتہ داروں سے مانگتا ہے۔ بہن بھائیوں سے مانگتا ہے ۔دوستوں کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے۔ تب جاکر وہ مشکل سے نکلتا ہے۔ اس مشکل سے وہ نکل تو جاتا ہے۔ لیکن قرض اس کے اوپر چڑھ جاتا ہے۔ آج آپ کے لیے ایک خاص عمل بتائیں گے جو صرف تین راتوں کاعمل ہے۔ ان تین راتوں میں آپ پورے یقین کے ساتھ ، پورے بھروسے کے ساتھ عمل کرلیں۔ یہ وظیفہ کرلیں۔

اللہ تعالیٰ کے مبارک نام کا وظیفہ جس طریقےسے بتایا جاتا ہے۔ پوری توجہ کےساتھ کرلیں۔ انشاءاللہ! ہمارا پروردگار آپ کی جو دولت کی پریشانی ہوگی۔ وہ تین دن کے اندر ہی حل فرمادےگا۔ جووظیفہ آپ کو بتانے لگے ہیں جن کو پیسوں کی کمی ہے۔ رزق کی کمی ہے۔ معاشی طور پر بہت زیادہ برے حالات ہیں۔ قرض کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ دھنس چکے ہیں۔ پہاڑ جتنا ان کے اوپر قرض ہے۔ ان سے وہ نکل ہی نہیں سکتے۔ تو یہ وظیفہ خاص طور پر ان لوگوں کےلیے ہے۔ آپ نے اس طرح سے کرنا ہے کہ تین رات عشاء کی نماز اداکرنے کے بعد آپ نے تین دفعہ سجدہ کرلینا ہے۔ سجدہ اس طرح کرنا ہے۔

جس طرح نماز والا سجدہ کرتے ہیں۔ اور تین مرتبہ وہی کچھ پڑھنا ہے جو نماز کےسجدے میں پڑھتے ہیں۔ آپ نے تین سجدے کرلینے ہیں۔ آپ کا سر ن نگا ہونا چاہیے۔ سر پر کیپ نہیں ہونی چاہیے۔ جو خواتین ہیں ۔ان کے سر پر دوپٹہ ہونا چاہیے۔ تین سجدے کرنےکےبعد ہاتھ بلند کرلینے ہیں ۔ آسمان کی طرف دیکھ لینا ہے۔ اور ہاتھ اس طرح بلند ہونے چاہیں۔ ہاتھوں کاجو رخ ہے وہ اس طرح ہونا چاہیے ۔ منہ قبلہ کی طرف ہونا چاہیے۔ اورآپ اوپر آسمان کو دیکھ رہاہوں۔ آپ نے ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کا مبارک نام “یاوھاب” پڑھ لینا ہے۔ ایک دن بھی یہ عمل کرنا ہے۔ آخر گیار ہ مرتبہ درود پاک پڑھ لینا ہے۔

اور آپ کا جو بھی مقصد ہے وہ اپنے ذہن میں رکھ لیناہے۔ دوسرے دن بھی اسی طرح عمل کر لینا ہے۔ تین سجدے کرلینے ہیں۔ ہاتھ بلند کرکے آسمان کیطرف سومرتبہ ” یاوھا ب” پڑھنا ہے۔ پھر تیسرے دن بھی اسی طرح یہ وظیفہ کرلینا ہے۔ تین سجدے کرنے ہیں۔ اس کے بعد ایک سو مرتبہ ” یاوہاب” پڑھ لیناہے۔ یہ ایک ایسا مبارک عمل ہے جتنی بھی آ پکو پیسوں کی ضرورت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو تین دن کے اندر ہی عطا فرمادےگا۔ اللہ کےخزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے۔ جتنے بھی آپ کے مشکل حالات ہیں۔ آپ کے خوشحالی میں بدل جائیں گے۔ جتنے بھی آپ کے پیسوں

کی ضرورت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عطافرمادےگا۔ قرض میں آپ گھر چکے ہیں۔ وہاں سے اللہ تعالیٰ نکال دےگا۔ تین دن یہ عمل کرلیں۔ اس کے بعدضرور بتائیں ۔ اس عمل کے کرنے سے اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں ضرور اضافہ فرمائےگا۔

Leave a Comment