بعد نمازِ عشا کن فیکون پڑھنے کا طریقہ ہر جائز حاجت پوری کرنے کا وظیفآرٹیکلزہم اکثر کہتے ہیں کہ اللہ کی ذات کن فیکون ذات ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کہتا ہے کن ہوجا اور فیکون ہوجاتا ہے ویسےتو احادیث کے اندر جو صلوۃ الحاجت کی نماز ہے اس کے بارے میں یہ کہاجاتا ہے کہ دو رکعت نماز نفل ادا
کی جائے اور پھر اس کے بعد ایک خاص دعا بتلائی گئی ہےاس دعا کو مانگو اور اللہ کے سامنے اپنی حاجت رکھو لیکن اس تحریر میں جو قضائے حاجات کی نماز بتارہے ہیں اس کو نماز کن فیکون بھی کہاجاتا ہے یعنی آپ جیسے ہی اس نماز کو جس قسم کی جائز حاجات کے لئے پڑھیں گے آپ کی وہ حاجت پوری ہوجائے گی اسی لئے اس نماز کو نماز کن فیکون کہاگیا ہے یہ نماز آپ نے کیسے اداکرنی ہے اور اس کا مکمل طریقہ کیا ہے ؟اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے جو
انسان کی حاجت رفع کر سکے دنیا کے اندر جتنے بھی مذاہب ہیں ان سب میں کوئی آگ کو پوجتا ہے کوئی پتھروں کو کوئی ستاروں کو الغرض جس چیز کو بھی پوج کر اپنی حاجت مانگتا ہےاس کی حاجت پوری اللہ ہی کرتا ہے بے شک وہ مشکل کشا اپنے بناوٹی خدا کو ہی کیوں نہ سمجھے لیکن خالق و مالک اور رزاق تو اللہ کی ہی ذات ہے اس کا ہر چیز پر تصرف ہے اسی لئے چاہئے کہ جو بھی حاجت ہو اسی سے مانگی جائے حدیث میں یہاں تک آیا ہے کہ اگر
تمہارے جوتے کا تسمہ بھی ٹوٹے تو اللہ ہی سے مانگو اور فرمایا کہ نماز کے ذریعے اللہ سے مانگو ۔اس تحریر میں اللہ سے مانگنے کا ایک مجرب عمل بتایا جارہا ہے جو صلوۃ الحاجت کی ایک آزمودہ قسم ہے جسے نماز کن فیکون بھی کہتے ہیں اس بارے میں یہ بھی آتا ہےکہ ہر اسلامی ماہ کے پہلے ہفتے میں شب جمعہ سے یہ عمل شروع کیاجائے اور سات روز تک کیاجائے لیکن اگر آپ یہ اہتمام نہیں کرسکتے اور آپ سے ہر ماہ کا پہلا ہفتہ مس ہوجاتا ہےتو پریشانی کی
بات نہیں آپ اس نما ز کو کسی بھی جمعہ کی رات کو کرسکتے ہیں اور بعض اکابرین نے اس کو سات روز تک بلاناغہ پڑھنے کی تاکید کی ہے جب کہ بعض اکابرین کے نزدیک آپ نے اس نماز کو صرف جمعہ کی شب میں کرنا ہے اور شب جمعہ سے مراد جمعرات کا دن گزرجانے کے بعد جو رات آئے یاد رہے کہ اس نماز کو اگر تو آپ مکمل یقین کے ساتھ پڑھیں گےتو انشاء اللہ آپ کو سات دن تک پڑھنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی اگر آپ اس نماز کو ایک بار پڑھیں اللہ
آپ کی حاجت کو پورا فرمائے گا بس ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو سچے دل اور مکمل یقین کے ساتھ پڑھیں انشاء اللہ آپ کی جو بھی نیک حاجت نیک تمنا ہوگی یا آپ کسی اہم ترین کام میں کامیابی چاہتے ہیں یا کسی مشکل سے خلاصی چاہتے ہیںیا کسی بیماری سے نجات چاہتے ہیں یا شادی کے مسئلے پر پریشان ہیں یا کسی کاروباری رکاوٹ کا شکار ہیں الغرض آپ کو کسی بھی قسم کی حاجت ہو وہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ضرور پوری ہو گی۔اس نماز کی
نیت کیسے کرنی ہے؟نماز کی ہر رکعت میں کیا پڑھنا ہے ؟نماز کے بعد کیا پڑھنا ہے ؟شب جمعہ کو عمل سے پہلے غسل کریں اور عمل کے لئے پاک صاف کپڑوں کا جوڑا پہنیں جب آپ نیا دھلا ہوا جوڑا پہنیں گے تو آپ اس بارے میں مطمئن ہوں گے کہ آپ کے کپڑے پاک ہیں جب آپ کو مکمل طہارت کا یقین ہو تو آپ کو نماز میں یکسوئی اور سکون حاصل ہوتا ہے یادرہے کہ آپ نے یہ نماز عشاء کی نماز کے بعد پڑھنی ہے اس لئے آپ نماز سے پہلے بھی غسل کر
سکتے ہیںاور اگر آپ نے یہ نماز عشاء کے بعد کچھ وقت کے بعد پڑھنی ہوتو پھر آپ عشاء کی نماز کے بعد بھی غسل کرسکتے ہیں غسل کر کے پاک کپڑے پہن کر آپ نے چار رکعت نوافل صلوۃ الحاجت پڑھنے ہیں نوافل کو ادا کرنے کا طریقہ کار یہ ہے ان چار رکعت نوافل کو اس طرح ادا کرنا ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مومن کی آیت چوالیس :وافوض امری الی اللہ ان اللہ بصیر بالعباد۔سور مرتبہ پڑھیے اور رکعت مکمل کیجئے دوسری رکعت میں
سورہ فاتحہ کے بعد سور سحر کی آیت 13 نصر من اللہ وفتح قریب سور مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کیجئےتیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ شوری 53 :الا الی اللہ تسیر الامور سومرتبہ پڑھ لیجئے اور رکعت مکمل کیجئے چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ فتح کی آیت 1 انا فتحنا لک فتحا مبینا سو مرتبہ پڑھ لیجئے اور رکعت مکمل کیجئے۔بعد سلام کے کسی سے بات مت کیجئے اور سو مرتبہ استغفار پڑھیئے اور پھر سجدہ میں جا کر سو مرتبہ یہ
دعا پڑھیئےغفرانک ربنا والیک المصیر پھر سجدہ سے سراٹھائیں اور برگاہ رب العزت میں اپنی حاجت طلب کریں اور بعض اکابرین کے مطابق دعا بھی سجدہ ہی کی حالت میں مانگی جائے اور جن اکابرین نے یقین کے ساتھ یہ عمل آزمایا ہےان کا کہنا ہے کہ اس عمل کو یعنی نماز کن فیکون کو مکمل کریں اور سجدہ سے سر اٹھانےسے پہلے اللہ آپ کی حاجت کو پورا فرمائیں گے اس لئے کامل یقین اور نہایت عاجزی سے ادب کے ساتھ دعا مانگیں انشاء اللہ تعالیٰ اگر قرض
دار ہیں تو اللہ پاک آپ کا قرض اپنے خزانہ غیب سے ادا ہونے کے اسباب فرمائیں گے اگر کوئی فقیر و مفلس ہے تو اللہ پاک اسے غنی و مالدار کر دیں گے اگر بے اولاد ہوتو اللہ پاک اسے اولاد عطا فرمائیں گے اگر بیمار ہوگا تو اللہ پاک اپنی رحمت سے صحت بخشیں گے اگر کوئی گناہ گار بخشش کا طلبگار ہوگاتو اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے اس کے تمام صغیر ہ و کبیرہ گناہ معاف فرما کر مغفرت عطا فرمائیں گے غرض جو بھی حاجت ہو خواہ دنیاوی ہو یا اخروی اللہ پاک
اپنے فضل و کرم سے پوری فرمائیں گے اس کی تمام دعاؤں کو قبول فرمائیں گے مگر جو شخص یہ نماز ادا کرے وہ ان شرائط کا ضرور خیال رکھے اور ان شرائط کو اپنی دنیوی و اخروی زندگی پر ضرور لاگو کرے جب جاکر یہ نماز مؤثر ثابت ہوگی ۔اول اللہ پاک کی وحدانیت پر دل سے گواہی دے اور شرک سے پرہیز کرتا ہو دوسرا نماز پنجگانہ کا پابندہو تیسرا حلال کماتا ہو اور حلال کی روزی کھاتا ہو چوتھاجھوٹ گالی گلوچ اور حرام چیزوں سے بچتا ہو جب یہ نماز
مؤثر ثابت ہوگی اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں اپنی عبادت کے لئے قبول فرمائے اور ہماری کی ہوئی عبادت کو قبول فرماتے ہوئے ہم سب کی بخشش و مغفرت فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے ہماری تمام نیک دینی و دنیاوی و دلی تمناؤں کو پورا
Leave a Comment