بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہم کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں جب مہینہ سر پر آتا ہے مہینہ کا آخر ہوتا ہے تو ہماری پیشانیاں بڑھ جاتی ہیں کرایہ دینا ہے بچوں کی فیسیں دینی ہیں گھر کے اخراجات چلانے ہیں بل وغیرہ ادا کرنے ہیں تو ان مشکلات سے نکلنے کا واحد یہ ہے کہ اللہ ہمیں اپناذاتی گھر عنایت
فرمائے۔ذاتی گھر کے لئے وظیفہ یہ ہے بہت ہی آزمودہ مجرب عمل ہے۔ پہلے نمبر پر آپ نے یہ کرنا ہے کہ نماز کا اہتمام کریں اور ہر فرض نماز کے بعد یا پوری مکمل نماز کے بعد اول آخر ایک مرتبہ درود شریف کے ساتھ سات مرتبہ سورہ قریش کا اہتمام کیجئے اور سورہ قریش پڑھتے ہوئے وسعت رزق وسعت کاروبار جاب اور ذاتی گھر کاتصور کر کے پڑھیں ۔دوسرے نمبر پر حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کریں چاہے۔حقوق اللہ ہوں یا حقوق العباد ہوں تیسرے نمبر رزق
حلال کمانے اور کھانے اوڑھنے پہننے کا اہتمام کریں اور چوتھے نمبر پر چونکہ گھر اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے ذاتیآشیانہ ذاتی گھر اس کے لئے اہتمام کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ سے مانگیں اور بڑے سے بڑا گھر کشادہ گھر اور محل مانگیں چونکہ آپ پانچ وقتی نمازوں کے لئے وضو کرتے ہیں تو جب وضو شروع کریں اور جب آپ چہرہ دھونا شروع کریں تو یہ دعا پڑھیں اللھم اغفر لی ذنبی ووسع لی فی داری وبارک لی فی رزقی یہ دعا پڑھیں۔یعنی وضو کے
دوران دوران آپ نے یہ تین دفعہ پڑھنی ہے آپ کے رزق میں برکت ہو گی آپ کے گناہ معاف فرمائیں گے اور ذاتی گھر اور آشیانے کا اللہ تبارک وتعالیٰ سبب پیدافرمائیں گے دوسرا عمل یہ کرنا ہے فجر کی نماز کے بعد یادس گیارہ بجے چاشت کی نماز کے بعد یا عشاء کے بعد جب آپ یکسو ہوں ہیلو ہائے بچوں کی باتیں کسی سے گفتگو کلام یہ نہ ہو یکسو بالکل اکیلے اور تنہائی میں بیٹھ کر سورہ یٰسین ایسے پڑھنی ہے کہ سورہ یاسین کے ہر مبین پر سورہ یسین کے ہر
مبین پر سات مرتبہ سورہ قریش آپ نے تلاوت کرنی ہے۔اور یہ تصور کر کے کہ اے اللہ ہمیں ذاتی گھر اور ذاتی آشیانہ عطافرما۔ جب پہلے مبین پر پہنچیں سات مرتبہ سورہ قریش پڑھیں اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ یہاں سے پھر شروع سے پڑھیں اور پھردوسرے مبین پر سورہ قریش پڑھیں اور سات دفعہ یہی عمل کریں اور آخری ساتویں مبین پر بھی سات مرتبہ سورہ قریش پڑھیں اور پھر شروع سے پڑھیں اور مکمل کرلیں دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وہیں سے پڑھ لیں یعنی پوری
سورہ ایک مرتبہ پڑھیں لین پہلا طریقہ یعنی دوبار ہ شروع سے پڑھنے والا عمل زیادہ مؤثر ہے اس کے بعد آپ اہتمام کے ساتھ اللہ کے حضور اپنے ذاتی گھر کے لئے دعاکریں یہ دو طریقے ہیں ان میں جو پہلا طریقہ ہے وہ مجرب المجرب اور بہت ہی آزمودہ عمل اور طریقہ ہے اور دوسرا طریقہ بھی مجرب اور
آزمودہ ہے ان افراد کے لئے جو مصروف ہوتے ہیں جن کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا تو دعا ہے اللہ پاک آپ کو اپنا ذاتی گھر آشیانہ عطافرمائے ۔آمین
Leave a Comment