سورہ یاسین سے کس طرح اپنی مشکلات کا حل نکالا جاسکتا ہے یہ سورت قرآن پاک کا دل ہے اس کے پڑھنے کے کیا کیا فائدے ہیں اور اس سورت کو روزانہ پڑھنے سے کن کن مشکلات سے بچا جاسکتا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کا پورا فائدہ ہو تو اس تحریر کو مکمل غور کے ساتھ پڑھئے تا کہ
وظیفہ آپ کو ذہن نشین ہوجائے کیونکہ اگر ایک چھوٹا سا کام بھی رہ جائے تو وظیفہ پوری طرح اثر نہیں کرتا ۔رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کے لئے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورہ یاسین ہےاور جس شخص نے سورت یاسین کی تلاوت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ اللہ کی رضا مندی کے لئے جو شخص سورہ یاسین پڑھے گااس کے
پہلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے لہٰذا اس سورت کو مرنے والوں کے پاس پڑھا کرو اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جس نے رات کے وقت سورہ یٰسین پڑھی اس حالت میں صبح کو اٹھے گا کہ وہ بخشا ہوا ہوگا بلکہ رسول اللہ ﷺ کی یہ تمنا تھی کہ میرے ہر امتی کے دل میں سورہ یاسین ہو کیونکہ سورہ یاسین پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیںاصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے لیکن یہ عمل ان کے لئے ہے جو شادی کے
طالب ہوں یا جن کی عمر گزر گئی اوررشتے نہیں ہوتے وہ خود کرلیں تو زیادہ بہتر ہے ور نہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے شادی کے لئے ایک مفید عمل روزانہ نمازِ فجر کے بعد یا صبح شام سورت یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد شادی ہوجائے گی انشاء اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کو پڑھنے سے مشکل سے مشکل حاجت پوری ہوجاتی ہے بلکہ قیدی تک رہا ہوجاتے ہیں ۔ یہ بہت ہی نایا ب عمل ہے اور مجرب و اکسیر بھی ہے یہ عمل آپ کسی قیدی کو رہائی دلانے
کے لئے پڑھیںآپ اس عمل کو روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام پڑھیں انشاء اللہ قیدی کو جلد از جلد رہائی مل جائے گی مقروض پڑھے تو قرض ادا ہوجائے گا
Leave a Comment