آج نہار منہ اٹھ کر سورۃ کوثر اسطرح پڑھ لو 3دن سے پہلے آپکا نصیب ہی بدل جائیگا

نصیب

یہ وہ نورانی سعادت ہے جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اُس کا اپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہو جاتا ہے۔ اﷲ عز و جل کی مدد و نصرت حافظ قرآن کے شامل حال کردی جاتی ہے، اﷲ جل شانہ کے جود

و کرم، انوار و تجلیات اور ایک خاص روحانی برق کا نزول حافظ قرآن پر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو (اے مخاطب!) تو اسے دیکھتا کہ وہ اللہ کے خوف سے جھک جاتا، پھٹ کر پاش پاش ہو جاتا، اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں۔جلالت قرآن یہ ہے کہ اس کی عظمت وشوکت پہاڑ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ہم مسلمانوں بالخصوص حفاظ پر یہ لطف تو محض نبی اکرمؐؐ

کے صدقے میں ہوا ہے۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ’’حافظ قرآن اسلام کا علم بردار ہے، جس نے اس کی تعظیم کی، اﷲ عز و جل اس کو عزت بخشیں گے۔صالحین کا قول ہے کہ ’’اگر کسی کو نامعلوم غم اور فکر کا احساس ہو جائے تو وہ قرآن پاک کی تلاوت شروع کردے۔ غم وفکر دفعتاً زائل ہو جائیں گے۔حضرت علیؓ سے نبی اکرمؐ کا فرمان منقول ہے کہ: جس شخص نے قرآن مجید کو حفظ (یاد) کیا اور اس کے حلال کو حلال اور ح رام کو ح رام جانا، حق

سبحانہ و تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے اور اس کے گھرانے میں دس آدمیوں کی شفاعت قبول فرمائیں گے جن پر جہنم واجب ہوچکی تھی۔میرے مسلمان راتوں کو اٹھ کر کلام الٰہی کی تلاوت کا اہتمام کیا کریںاس سے زندگیوں میں برکت عطا ہوتی ہے، والدین کی عمر دراز کردی جاتی ہے، روزی کی تنگی دور کردی جاتی ہے، چہرہ نورانی کر دیا جاتا ہے، قلب کو راحت بخش دی جاتی ہے، تفکرات سے چھٹکارا نصیب ہوتا ہے، اولاد کو نیکی کی توفیق نصیب

ہوتی ہے۔ جس گھر میں تلاوت ہو رہی ہوتی ہے رحمت کے فرشتے اسے اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں۔اس گھر کے در و دیوار کو مثل مُشک کر دیا جاتا ہے، ہر سو خوشبو پھیل جاتی ہے، پورے گھر کو معطر کر دیا جاتا ہے، انوار و تجلیات سے معمور کر دیا جاتا ہے اور سب سے بڑھ کر قرب الٰہی نصیب ہوتا ہے۔ یہ خوب صورت کلام رب کائنات کا کلام ہے، اسے ہر مسلمان اپنی استعداد کے مطابق یاد کرنے کی کوشش ضرور کرے۔روح کو پاکیزہ کرنے کا واحد ذریعہ

تلاوت قرآن مجید ہے، اس پاک کلام پر غور و فکر کیجیے۔ انشاء اﷲ نفع ہی نفع ہوگا، بالخصوص حفاظ قرآن آج عہد کرلیں کہ اپنی زندگیوں میں عملی طورپر قرآنی احکامات کو داخل کریں گے۔حضرت علیؓ، ابو ہریرہؓ اور ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول عربیؐ نے ارشاد فرمایا: قرآن کا باعمل حافظ قیامت کے روز اہل جنت کا سردار ہوگا۔آج ہم آپ کو جو وظیفہ بتانے جارہے ہیں یہ وظیفہ قرآن پاک کی مختصر اور بہت طاقتور سورۃ کا وظیفہ ہے ۔ اس عمل کو

صبح جب بھی آنکھ کھلے آپ نے اس وقت اس عمل کو کرنا ہے یا پھر اگر اس وقت اس عمل کو نہیں کرسکتے ہیں تو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اس عمل کو کرسکتے ہیں ۔سب سے پہلے بتاتے چلیں آج کا خوبصورت عمل قرآن پاک کی عظیم سورۃ مبارکہ سورۃ الکوثر پر مشتمل ہے۔آپ نے صبح اٹھ کر اول وآخر 7مرتبہ درود پاک پڑھنا اور درمیان 313مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھنی ہے ۔ اس کے ساتھ ایک تسبیح یارحمٰنُ کو بھی پڑھنا ہے ۔ آپ کی مالی پریشانیاں رنج وغم

دور ہوجائیں گے۔

Leave a Comment